16ہزار نئے کورونا کیس، متاثرین کی تعداد 4.56 لاکھ

,

   

ملک بھر میں 14,476 کورونا اموات

نئی دہلی:گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 15,968 نئے کیسز کی اطلاعات ہیں، اور ان مریضوں کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 14,476 ہوچکی ہے ۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے چہارشنبہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,56,183 ہوگئی ہے جسمیں کورونا وائرس کے 15,968 نئے کیسز بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 465 اموات کے ساتھ متوفیوں کی مجموعی تعداد 14,476 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف ، اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں10,495 مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 2,58,685 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 1,83,022 فعال کیسز ہیں۔کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،جہاں کووڈ۔19 کے 3214 کیسز رپورٹ ہوئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,39,010 اور مرنے والوں کی تعداد 6531ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں 1925 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 69,631 ہوچکی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کوروناوائرس نے زبردست تباہی مچائی ہے اور یہاں متاثرین کے لگ تار بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں مسلسل دوسرے نمبر پربرقرار ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر66,602 ہوگئی ہے جسمیں ریکارڈ 3947نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اسی عرصہ میں 68مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2301ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے دہلی،مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ دارالحکومت میں39,313 شفایاب ہوئے جن کو مختلف ہاسپٹلس سے فارغ کیا چکا ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ٹاملناڈو تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64,603 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 833افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 35,339افراد کو علاج کے بعد مختلف ہاسپٹلس سے فارغ کردیا گیا ہے۔