جنگاؤں : /2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر جنگاؤں سندیپ کمار جھا نے کہا کہ SIR کا عمل جنگاؤں ضلع کے تمام منڈلوں اور مجلس بلدیہ کے علاقوں میں اچھی طرح سے چل رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ایک اجلاس کلکٹر کانفرنس ہال میں منعقد کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگاؤں ضلع میں 99.79 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ۔ تلنگانہ کے تمام ضلعوں میں جنگاؤں ضلع پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگاؤں ضلع کے تحت جملہ ووٹرس 7,67,484 ہیں جس میں ڈیجیٹلائزیشن مکمل کئے گئے ووٹرس 765025 ہیں ۔ اسی طرح جنگاؤں ضلع میں 99.79 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ۔ ضلع واری تفصیلات منتقلی کے کیسیز 35,752 اور وفات ہونے والے کیسیز 18,601 ڈپلیکیٹ اندراجات 8906 اور غیر موجود ووٹرز 1,159 ہیں اس کے علاوہ دیگر 159 ہیں ۔ ڈپلیکیٹ ووٹ اور وفات پانے والے لوگوں کے ووٹ اور منتقلی کے ووٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے تمام ضلع کے ووٹر سے اپیل کی کہ SIR میں بھرپور ساتھ دیں اور بھرپور تعاون کریں اور اپنے ووٹ کے حق سے کوئی بھی محروم نہ ہوں ۔ جو ووٹر اپنی رہائش گاہ تبدیل کئے ہیں ان پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے ۔ جنگاؤں ضلع کے تحت تین اسمبلی حلقہ جات ہیں جس میں ، جنگاؤں ، پالکرتی ، اسٹیشن گھن پور ہیں ۔ فیملی کارڈ کی بنیاد پر خاندان کی تفصیلات کا بھی اچھی طرح سے جائزہ لیا جائے گا اور ہر ووٹر کو ضلع جنگاؤں میں کسی قسم کی دشواری اور مشکلات نہ ہونے کیلئے سرکاری عہدیدار تعاون و مدد کررہے ہیں ۔