18 کروڑ کا کرپٹو دھوکہ کیسدو اہم ملزمین گرفتار

   

شملہ: تقریباً 18 کروڑ روپئے کے کرپٹو کرنسی دھوکہ دہی میں دو اہم ملزمین کو ہماچل پردیش پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے سے جڑے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ابھیشک ولر کی 13 رکنی ٹیم نے 26 ستمبر کو تحقیقات شروع کی تھی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ سبھاش شرما، سکھ دیو ٹھاکر، ہیمراج ٹھاکر و دیگر ملوث ہیں۔