19 تا27 فروری وشاکھاپٹنم میں کثیر جہتی مشق ’ملن ۔ 2024‘

   

حیدرآباد۔21 ڈسمبر ( یواین آئی ) ہندوستانی بحریہ 19 فروری تا27 فروری اب تک کی سب سے بڑی کثیر جہتی مشق ’ملن۔2024‘ کی میزبانی کریگی۔ مشق کے 12 ویں ایڈیشن کی میزبانی وشاکھا پٹنم مشرقی بحریہ کمانڈ کرے گی ۔ بحریہ نے کہا کہ کثیر جہتی مشق کی حتمی منصوبہ بندی کیلئے کانفرنس وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت مشرقی بحریہ کمان کے چیف آف اسٹاف نے کی۔ بحری حکام نے شخصی طورپر یا پھر ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔ یہ آٹھ روزہ میگا ڈرل دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔ان میں دیگر مشقوں کے علاوہ فضائی دفاعی مشقیں بھی ہوں گی۔
تلنگانہ میں کورونا کے 14نئے کیس
حیدرآباد۔21ڈسمبر ( یواین آئی) تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظرشہر کے اہم اسپتالوں میں احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔تلنگانہ میں کورونا کے 14نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جن میں حیدرآباد میں 6معاملات شامل ہیں۔عثمانیہ اسپتال میں آئی سی یو کے بشمول پانچ علحدہ بستر تیار رکھے گئے ہیں ۔