نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 196.77 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 196 کروڑ 77 لاکھ 33 ہزار 217 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 71 ہزار 107 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 17,336 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔