امیٹھی: ایودھیا میں رام مندر میں بھگوان کی مورتی کی پران پرتشٹھا آئندہ 22جنوری کو ہونے جارہی ہے اور اس کے لئے تیاریاں شباب پر ہیں۔ اس تقریب کے لئے سادھو سنتوں سمیت وی وی آئی پی اور وی آئی پی مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ وہیں عام لوگوں کو ایودھیا جانے کے لئے روک لگا دی گئی ہے ۔ عام لوگوں کو ایودھیا آنے پر ہونے والی پریشانی سے بچانے کے لئے یہاں نہ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے ا ور یہاں آنے سے لوگوں کو روکنے کی ذمہ داری پنچایت سکریٹریز اور گرام پردھانوں کو دی گئی ہے ۔