2015 میں کیرلا اسمبلی میں ہنگامہ سپریم کورٹ نے ایل ڈی ایف ممبران اسمبلی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی اپیل خارج کی

,

   

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کیرالہ حکومت کی ایک درخواست سمیت ان درخواستوں کو خارج کردیا ،جن میں 2015میں کیرالہ اسمبلی میں ہنگامہ کرنے کے تعلق سے بائیں بازو ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے ممبران اسمبلی کے خلاف درج فوجداری مقدمات کو واپس لینے کی ریاستی حکومت کی درخواست خارج کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیاتھا۔جسٹس این وائی چندرچوڑ اور ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے اس بات پرغورکیا کہ ممبران اسمبلی کے اظہار رائے کی آزادی اور ممبران اسمبلی کے مخصوص حقوق انہیں مجرمانہ معاملات سے متعلق قانون کے خلاف تحفظ فراہم نہیں کرتا ہے۔