نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے 2019 ء میں ہونے والے احتجاج کے لیے اپنے کچھ پی ایچ ڈی طلباء کو اب نوٹس جاری کیے ہیں۔ طلباء کا یہ احتجاج 2019 میں فیسوں میں اضافے کیخلاف تھا۔ یونیورسٹی نے اب 2023ء میں ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں طلباء کو بتایا گیا ہے کہ یہ ان کے لیے آخری موقع ہے۔یونیورسٹی کے اس نوٹس میں طلبہ سے کہا گیا ہے کہ یہ آپ کے لیے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا آخری موقع ہے۔ یونیورسٹی نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 نومبر کو پراکٹر کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف رکھیں۔