2020 انتخابات سے متعلق ٹرمپ کیس میں آخری تاریخ منسوخ

   

واشنگٹن :امریکہ میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے منتخب صدر ڈولناڈ ٹرمپ کے کیس کی سماعت کرنے والے جج نے عدالت کی آخری تاریخ منسوخ کر دی۔ درحقیقت، استغاثہ نے کہا کہ انہیں اس ہفتے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی امیدوار ٹرمپ کی جیت کے بعد کیس میں مناسب اقدامات کا جائزہ لینے وقت درکار ہے، جس کے بعد جج نے آخری تاریخ منسوخ کر دی۔خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے گزشتہ سال ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی سازش اور اپنے بنگلے میں غیر قانونی طور پر انٹیلی جنس دستاویزات رکھنے کا الزام لگایا تھا۔