نئی دہلی: ملک میں موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 2021 میں ساڑھے چونتیس کروڑ سے بڑھ کر 76اعشاریہ پانچ کروڑ تک پہنچنے کے ساتھ، 4G موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 31فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان کو توقع ہے کہ 2025تک 4Gموبائل ڈیٹا میں اضافہ 5G ٹریلین ڈالر کی ڈجیٹل معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ یہ بات نوکیا کی سالانہ موبائل براڈ بینڈ انڈیکس رپورٹ 2022میں سامنے آئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان پچھلے پانچ سالوں میں 53فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے ۔ ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور فی صارف کی کھپت اس ملک کو ڈجیٹل انڈیا کے وژن کو پورا کرنے میں آگے بڑھنے میں مدد دے رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا ٹریفک میں سال 2021میں 31فیصد اضافہ ہوا جس کے ساتھ موبائل ڈیٹا کی اوسط کھپت 17جی بی فی ماہ فی صارف تک پہنچ گئی۔