2022 پانچواں گرم ترین سال

   

لاس اینجلس: یو ایس نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ تجزیہ کے مطابق 2022 میں زمین کی سطح کا اوسط درجہ حرارت 2015 کے ساتھ پانچواں گرم ترین سال درج ہوا۔ گوڈارڈ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اسٹڈیز کے سائنسدانوں نے بتایا کہ زمین کی طویل مدتی گرمی کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے 2022 میں عالمی درجہ حرارت ناسا کے بیس لائن پیریڈ (1951-1980) کی اوسط سے 1.6ڈگری فارن ہائٹ 0.89)ڈگری سیلسیس) زیادہ تھا۔