نیویارک : اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے ہفتہ کے روز ایک رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے مقابلے میں 2022-23 میں عالمی سطح پر صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور ان میں سے تقریباً تمام ہی مقدمات میں مجرمان کو سزا نہیں ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 38 فیصد اضافے کے ساتھ کام کے دوران ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 162 رہی۔ اس اضافے کو خطرناک قرار دیا گیا۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے ایک بیان میں کہاکہ 2022 اور 2023 میں ہر چار دن میں ایک صحافی کو محض حق کی پیروی کے لیے اہم کام کرنے پر قتل کیا گیا۔ انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں کہ ان جرائم کے مجرمان کبھی بھی سزا سے نہ بچ سکیں۔