2024 بچوں کیلئے تاریخ کا بدترین سال : یونیسیف

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف) نے سال 2024 کو تنازعات کا شکار بچوں کیلئے تاریخ کا بدترین سال قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے تازہ ترین اعداد و شمار اور موجودہ عالمی رجحانات کے جائزے کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں بچوں پر مسلح تنازعات کے اثرات تباہ کن اور ممکنہ طور پر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔ اندازے کے مطابق پہلے سے کہیں زیادہ بچے یا تو جنگ زدہ علاقوں میں مقیم ہیں یا تنازعات اور تشدد کی وجہ سے زبردستی بے گھر ہو رہے ہیں۔یونیسیف نے کہا کہ تنازعات سے متاثرہ بچوں کی ریکارڈ تعداد کو حقوق کی پامالی کا سامنا ہے ، جن میں ہلاک اور زخمی ہونا، اسکول نہ جانا، زندگی بچانے والی ویکسینز سے محروم ہونا اور شدید غذائی قلت شامل ہیں۔