’ 2028 میں تلنگانہ کا چیف منسٹر رہوں گا ‘

   

کاماریڈی کے بی جے پی رکن اسمبلی کا سنسنی خیز ریمارک
حیدرآباد۔/10مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی کے وینکٹ رمنا ریڈی نے یہ کہتے ہوئے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کردی ہے کہ وہ 2028 میں تلنگانہ کے چیف منسٹر ہوں گے۔ کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے منتخب وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ وہ 2028 میں چیف منسٹر بننے کی منصوبہ بندی میں ہیں۔ ریاست میں 2028 میں بی جے پی حکومت کی تشکیل یقینی ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر بی جے پی حکومت تشکیل نہیں پاتی ہے تو وہ سیاست سے سبکدوشی ہوجائینگے۔ کاماریڈی بی جے پی رکن اسمبلی سابق میں بھی اس طرح کے سنسنی خیز بیانات دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی قائدین لوک سبھا انتخابات کے بعد ریونت ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کی پیش قیاسیاں کررہے ہیں ایسے میں وینکٹ رمنا ریڈی کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔1