21فبروری کے بعد بی جے پی کے تلنگانہ لوک سبھا امیدواروں کا اعلان متوقع

   

مشاورتی عمل مکمل ۔ اسمبلی انتخابات کی تاخیر سے سبق لینے کی کوشش ۔ مرکزی قیادت کو سفارش روانہ
حیدرآباد۔13فروری(سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی 21فروری کے بعد کسی بھی وقت لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ تلنگانہ اور کرناٹک و دیگر ریاستوں کے لوک سبھا حلقوں کیلئے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست اعلامیہ سے قبل عمل میں جاری ہونے کا امکان ہے کیونکہ پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ اگر جلد امیدواروں کو قطعیت دی جاتی ہے تو امیدواروں کو عوام میں پہنچ کر ملاقات کرنے اور انتخابی مہم سے قبل عوام کے درمیان رہتے ہوئے کام کرنے کا موقع مل پائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ عاملہ اجلاس میں اس بات کو قطعیت دے دی جائے گی بلکہ امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کرکے قطعیت دینے اقدامات کئے جائیں گے ۔ بی جے پی تلنگانہ قائدین کا کہناہے کہ تلنگانہ انتخابات میں پارٹی سے امیدواروں کے اعلان میں تاخیر کے سبب پارٹی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ قائدین کا کہناہے کہ اگر انتخابات سے کم از کم 2ماہ قبل امیدواروں کا اعلان ہو تو شائد بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں مزید نشستوں پر کامیابی کے امکانات تھے۔ ریاستی قائدین کا کہناہے کہ پارٹی قومی مبصرین و قومی قائدین سے تاخیر کے سبب اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا مظاہرہ کسی قدر بہتر ہوا ہے جبکہ اگر تاخیر نہ کی جاتی تو حالات کچھ اور ہوسکتے تھے ۔ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ کے حلقوں سے امیدواروں کو قطعیت پر ریاستی قائدین کا کہناہے کہ انہیں امید ہے کہ 21 فروری کے بعد قومی قیادت سے تلنگانہ کے تمام حلقہ جات لوک سبھا کیلئے امیدواروں کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ ریاستی ذرائع کا کہناہے کہ ریاستی عاملہ اور پارٹی ذمہ داروں نے تلنگانہ کے حلقہ جات سے دعویداروں اور مناسب امیدواروں کے سلسلہ میں مشاور ت اور امیداروں کے متعلق تبادلہ خیال کرکے مرکزی قیادت کو سفارشات روانہ کردی ہیں اور توقع ہے ریاستی قیادت کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی قیادت 21 فروری کے بعد کسی بھی وقت تمام امیدواروں کے اعلان کے اقدامات کریگی اور تلنگانہ کے ساتھ کرناٹک کے بھی امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کئے جانے کا امکان ہے۔3