21 و 22 ڈسمبر کی درمیانی شب موسم کی سرد ترین رات رہی

   

حیدرآباد22۔ڈسمبر(سیاست نیوز) موسم سرما کی سرد ترین رات میں مختلف مقامات پر عوام کو آگ تاپتے دیکھا گیا جبکہ رات کے ابتدا میں ہی سڑکوں پر سے ٹریفک کم ہوگئی ۔21 و 22 ڈسمبر کی شب تلنگانہ اور شہر کی سرد ترین رات رہی اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 8 ڈگری تک ریکارڈ کیاگیا خانگی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اب سردی کی لہر میں کمی آئیگی ۔دونوں شہروں میں کل شب مجموعی طور پر درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ راجندر نگر میں 8.7ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ مولیٰ علی میں 8.6 ڈگری رہا جو گریٹر حیدرآباد میں سب سے کم ہے۔بی ایچ ای ایل میں 9.2 ڈگری شیورام پلی میں 10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔تلنگانہ کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت 6 تا 7 ڈگری پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں سردی کی لہر میں کمی کا امکان ہے ۔ سردی میں اضافہ کے سبب کئی نوجوان اور ضعیف افراد و معصوم بچوں میں سردی کے امراض پائے جانے لگے ہیں۔ گذشتہ شب شہر کے کئی مقامات پر عوام کو آگ تاپتے ہوئے دیکھا گیا ۔