23 جون کو ہوگا حزب اختلاف جماعتوں کا اجلاس، للن سنگھ نے کہا: راہل، ممتا، کیجریوال اور اسٹالن ہوں گے شامل

,

   

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے ۔ پہلے 12 جون کو مجوزہ یہ میٹنگ اب 23 جون کو منعقد کی جائے گی ۔ بہار کی برسراقتدار پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) کے صدر للن سنگھ نے بدھ کی شام کو یہ جانکاری دی ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں کانگریس کے صدر ملکا ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی ، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو، جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین، ادھو ٹھاکرے، شرد پوار، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری اور دیپانکر بھٹاچاریہ شامل ہوں گے۔