28اگست کو سال کا آخری جزوی چاند گرہن

   

نئی دہلی :28 اگست (ایجنسیز) بروز جمعہ پْورنِما کے موقع پر سال 2026 کا دوسرا اور آخری جزوی چاند گرہن ہوگا۔ تاہم یہ چاند گرہن بھارت میں نظر نہیں آئے گا، کیونکہ گرہن کے وقت بیشتر علاقوں میں چاند آسمان پر موجود نہیں ہوگا۔ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق نیم سایہ گرہن صبح 6:53بجے شروع ہوگا، جبکہ جزوی چاند گرہن صبح 8:03بجے شروع ہوگا۔ گرہن کی عروجی کیفیت تقریباً صبح 9:43بجے ہوگی، جزوی گرہن صبح 11:22بجے ختم ہوگا اور نیم سایہ گرہن دوپہر تقریباً 12:32بجے اختتام پذیر ہوگا۔ حیدرآباد میں 28 اگست کو چاند تقریباً صبح 5:56بجے غروب ہوجائے گا، اس لیے یہاں گرہن کے کسی بھی مرحلے کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔یہ جزوی چاند گرہن شمالی و جنوبی امریکہ، یورپ، افریقہ، مغربی ایشیا کے بعض علاقوں اور اطراف کے سمندری علاقوں سے دیکھا جاسکے گا۔ بعض علاقوں میں گرہن مکمل طور پر جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر نظر آئے گا۔