نیویارک: سابق پولیس افسر کرائے کے قاتلوں کی مدد سے اپنے بیوی کے قتل کرنے کے مجرم تھے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً 30 برس قبل، جس سابق پولیس افسر پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کیلئے کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، انہیں منگل کی رات کو آخری لمحات کی قانونی چارہ جوئی کے بعد موت کی سزا دے دی گئی۔ حکام کے مطابق 65 سالہ رابرٹ فریٹا کو منگل کو دن میں ہی سزائے موت دی جانی تھی، تاہم ٹیکساس کے جج کے ایک اچانک فیصلے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک مہلک انجکشن کی مدد سے سزائے موت پر عمل ٹل گیا۔ سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ جج کیتھرین ماؤزی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکام کا موت دینے کیلئے جس دوا کا استعمال کرنے کا ارادہ ہے وہ استعمال نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ غالباً ایک غیر قانونی عمل ہو گا، کیونکہ اس دوا کی میعاد ختم ہونے کا امکان زیادہ ہے۔