حیدرآباد ۔23 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 31 ڈپٹی کلکٹرس کو اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 308 میں جن 31 ڈپٹی کلکٹرس کو ترقی دی گئی ، ان میں محمد اسداللہ شامل ہیں جو وزیر داخلہ محمد محمود علی کے اسپیشل پی ایس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ محمد اسد اللہ تلنگانہ وقف بورڈ کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر اور وقف سروے کمشنر کے عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 31 ڈپٹی کلکٹرس جنہیں ترقی دی گئی، ان میں صرف ایک کا تعلق مسلم اقلیت سے ہے، دیگر عہدیداروں میں آر ڈی مادھوری ، روہت سنگھ ، پدماسری ، لنگا نائک ، روی کمار ، راجیہ لکشمی، سورنا لتا ، وینکٹیشورلو ، بھوجنگ راؤ ، مادھو راؤ ، بھوپال ریڈی ، سرینواسلو ، تروپتی راؤ ، مہیندر ، گنگا دھر ، کشن راؤ ، سورج کمار ، کشور کمار ، اشوک کمار ، وجئے لکشمی ، وجیندر ریڈی ، شاملا دیوی ، ہری پریا ، لکشمی کرن اور دوسرے شامل ہیں۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ پر ترقی کے ساتھ یہ عہدیدار اپنے موجودہ عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ انہیں نئی پوسٹنگ کیلئے آئندہ احکامات کی اجرائی متوقع ہے ۔ر