ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کی ہیٹ ٹرک،انگلینڈ کے خلاف میز بان ٹیم کا سیریز پر 3-2 سے قبضہ
برج ٹاؤن (باربادوس)۔ آل رانڈر جیسن ہولڈرکی چارگیندوں میں چار وکٹیں اور بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین (4/30) کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو پانچویں میچ میں17 رنز سے شکست دیکر کینسنگٹن اوول میں سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ ہولڈر نے افغانستان کے راشد خان، آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر اور سری لنکا کے لاستھ ملنگا کی فہرست میں شامل ہوگئے جنوں نے ٹی20 کی سطح پر چارگیندوں میں چاروکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ پہلے بیٹنگکرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 179/4 کا اسکور بنایا۔کپتان کیرون پولارڈ اور رومین پال کی بالترتیب 41 اور 35 رنزکی اننگز نمایاں رہی۔ ہولڈر (5/27) اور حسین نے پھر آپس میں نو وکٹیں حاصل کیں جب انہوں نے ایک گیند باقی رہ کر انگلش ٹیم کو 162 رنز پرآؤٹ کردیا۔ برینڈن کنگ (34) کائل میئرز(31) کی بدولت ویسٹ انڈیزنے بہتر آغاز کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ میزبان ٹیم نے پاور پلے اوورز کا بہتر فائدہ اٹھائے۔ انگلش ٹیم ان کی اسپن جوڑی عادل رشید اور لیونگسٹون نے دونوں اوپنرس کو یکے بعد دیگر آوٹ کرلیا تھا۔انگلش اسپنرز نے اسکورنگ کو کنٹرول کرنا جاری رکھا ہے کیونکہ انہوں نے دو وکٹوں کے ساتھ اور فی اوور چھ رنز سے بھی کم اسکور کے ساتھ اپنا کوٹہ پورا کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹرس کو تیز ہونے میں کچھ وقت لگا لیکن نکولس پورن کی وکٹ (21) گرنے کے ساتھ ہی کپتان پولارڈ اور پاول انگلش بولروں پر جوابی وار کرتے ہوئے نہ صرف 74 رنز کی انتہائی تیز شراکت داری بنائی بلکہ اسکور کو 179/4 تک پہنچایا۔جوابی اننگز میں پہلے ہی اوور میں جیسن رائے (9) کی وکٹ گرنے کے ساتھ انگلش ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ جس کے بعد تام بینٹن (16)، کپتان معین علی (14) اور لیام لیونگ اسٹون (6) کے وقفے وقفے سے آوٹ ہونے کے بعد بڑی شکست دیکھائی دے رہی تھی۔ اس کے بعد جیمز ونس نے آؤٹ ہونے سے پہلے 35 گیندوں پر 55 رنز بنائے اور امید کو باقی رکھا ۔ ونس کی وکٹ کے بعد انگلش ٹیم کا تعاقب کمزور دکھائی دے رہا تھا لیکن سیمی بلنگز نے 28 گیندوں پر 41 رنز بنا کر انہیں کچھ امید دلائی۔ لیکن اس وقت ہولڈر شوشروع ہوا کیونکہ ونڈیزکے آل راؤنڈر نے آخری اور کی چارگیندوں پر چار وکٹیں لے کر اپنا کوٹہ پانچ وکٹوںکے ساتھ مکمل کیا۔ وہ ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے پہلے بولر ہیں۔
مختصر اسکور: ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 179/4 (برینڈن کنگ 34، کیرون پولارڈ 41 ناٹ آؤٹ، رومین پاول 35 ناٹ آؤٹ) انگلینڈ 19.5 اورز میں 162 رنز(جیمز ونس 55، سیم بلز 41 ہولڈر 5/27) ۔
فیڈرر30 ویں مقام پر پہنچ گئے
میلبورن۔ 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن راجر فیڈرر جاری کردہ تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ میں 21 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں نہ کھیلنے کے باوجود عالمی نمبر 1 پر برقرار ہیں۔ 40 سالہ فیڈرر 13 درجے نیچے آگئے اور اب تازہ ترین درجہ بندی میں 1,665 پوائنٹس کے ساتھ 30 ویں نمبر پر ہیں۔