میکسیکو سٹی : میکسیکو کی ایک جامعہ نے 14 ہزار 360 تازہ روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر 4.5 کلو میٹر طویل قطار بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ میکسیکو کی ریاست باہا کیلیفورنیا میں قائم وزکایا میکسیکلی یونیورسٹی کے طلبا اور فکلٹی ممبران نے روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر 4.5 کلومیٹر کی لمبائی قطار بنائی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 9 ہزار 874 فٹ اور 2.15 انچ لمبی قطار کا تھا۔یونیورسٹی کے مطابق ریکارڈ کے لیے 440 افراد نے 90 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کام کیا۔