نئی دہلی: جے ڈی یو کے رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی طرف سے کئے گئے انتخابی وعدے کے مطابق پورے ملک میں 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کئے جائیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ پورے ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی یکساں قیمت ہونی چاہیے ۔