بھوپال :نیشنل لاء یونیورسٹی (NLIU) کے تقریباً 500 طلبہ نے پروفیسر تپن رنجن موہنتی پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے ان کے کیبن کے باہر گھیراؤ کیا، جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کی گئی۔اس میٹنگ میں NLIU کی طلبہ تنظیم نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی اور بھوپال کمشنر کو تحقیقات کرنے اور متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خاتون پولیس افسر کو بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔