543 مسلم ایم بی بی ایس طلبہ کو ایوارڈس

   

آج سیاست ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیر اہتمام پروگرام
حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ریاست میں سال حال 543 مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس میں اے زمرہ ( فری سیٹ ) حاصل ہوئی ہے ۔ 10 گورنمنٹ میڈیکل کالج بشمول عثمانیہ / گاندھی / کاکتیہ 114 مسلم طلبہ 19 نان میناریٹی پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں 99 نشستیں اور چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 330 نشستوں پر داخلے ہوئے ۔ اس ضمن میں داخلہ حاصل کئے مسلم لڑکے / لڑکیوں کو تہنیت پیش کرنے انہیں توصیف نامہ / میڈل عطا کرنے ایک خصوصی تقریب ادارہ سیاست اور ایم اے ایجوکیشن اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے آج 2 اپریل ہفتہ کو 10 بجے تا ایک بجے دن عابد علی خان سنچری ہال احاطہ دفتر سیاست عابڈس پر جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر ’’ سیاست‘‘ کے زیر صدارت رکھی گئی ہے ۔ مہمان خصوصی جناب محمد لطیف خان چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور ڈاکٹر ہدایت اللہ خان ماہر چشم آنکھ ، کنوینر پروگرام ایم اے حمید نے تمام مسلم طلبہ سے جنوہں نے سال حال نیٹ میں اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کیا شریک ہونے اور ایوارڈ کے حاصل کرنے کی اپیل کی ہے ۔