حیدرآباد۔/24 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ کانگریس حکومت کی 6 ضمانتوں کے حصول کیلئے سفید راشن کارڈ لازمی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ضمانتوں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے 28 ڈسمبر تا 6 جنوری درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ کلکٹرس کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد وزیر مال نے کہا کہ درخواستوں کے حصول کے بعد عہدیدار گھر گھر پہنچ کر اہلیت کی جانچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوائد کے حصول کیلئے درخواست گذاروں کے پاس سفید راشن کارڈ ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے سفید راشن کارڈ ( فوڈ سیکوریٹی کارڈ ) کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے اور غیر مستحق افراد کو روکنے کیلئے سفید راشن کارڈ کو اہلیت کا اہم ذریعہ بنایا گیا ہے۔ر