600 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس فبروری تک وصول کرنے عہدیداروں کو کمشنر رونالڈراس کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) آئندہ سال منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی رونالڈراس نے عہدیداروں کو فبروری 2024ء تک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود میں جائیداد ٹیکس وصولی کیلئے مقررہ نشانوں کو حاصل کرنے پر زور دیا۔ کمشنر نے جی ایچ ایم سی زونل کمشنرس، ڈپٹی میونسپل کمشنرس اور اسسٹنٹ میونسپل کمشنرس کے ساتھ جائیداد ٹیکس وصولی پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ 2023-24ء کیلئے مقررہ نشانہ 1,800 کروڑ روپئے کے مقابل کارپوریشن نے تاحال 1200 کروڑ روپئے سے زائد جائیداد ٹیکس کی وصولی کی ہے۔ باقی ٹیکس کی وصولی 31 مارچ تک کرنا ہوگا۔ تاہم آئندہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے مدنظر کمشنر نے عہدیداروں کو مابقی 600 کروڑ روپئے کی وصولی فبروری 2024ء تک کرنے کی ہدایت دی۔