نئی دہلی :حکومت نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو عدالتی احکامات کے بعد اور 2021 میں جاری کیے گئے نئے آئی ٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 67 فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھیجے گئے ای میل میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے۔پونے کی ایک عدالت کے حکم اور اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کی بنیاد پر 63 ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا آرڈی جاری کیا گیا ہے۔ وہیں وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مبنی چار ویب سائٹس کو بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔ آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق ایسے فرد، ویب سائٹ کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو کہ مکمل یا جزوی عریانیت کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔