7ممالک کے نمائندوں نے بی جے پی کی مہم دیکھی

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا براہ راست مشاہدہ اور مطالعہ کرنے روس v بنگلہ دیش سمیت سات ممالک کے سفارت کاروں کا ایک وفد راجستھان جودھپور کے سہ روزہ دورo پر ہے ۔ بی جے پی کے محکمہ خارجہ کے انچارج ڈاکٹر وجے چوتھائی والے نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں کا سات رکنی ایک وفد 22 سے 24 اپریل تک جودھپور دورے پر ہے ، جس کا مقصد بی جے پی کے انتخابی عمل کا براہ راست مشاہدہ کرنا ہے ۔ اس وفد میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملیشیا، روس اور سرینام کے سفارتی نمائندے شامل ہیں۔ ڈاکٹر چوتھائی والے کے مطابق ماضی میں بھی اسی طرح کے وفود نے بی جے پی کی انتخابی مہم کو کامیابی سے چلانے کا تجربہ حاصل کیا ہے ۔ کئی ممالک کے سفارتی نمائندوں نے ‘بی جے پی کو جانو’ پہل کے تحت 2022 میں ہماچل اور گجرات اور نومبر میں مدھیہ پردیش اور راجستھان کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائندے بی جے پی صدر نڈا کی پارٹی کے 43 ویں یوم تاسیس پر شروع کی گئی پہل کے حصہ کے طور پر دورہ کر رہے ہیں۔