7 ہزار ٹیچرس کے ڈیپوٹیشن منسوخ

   

پرانے پوسٹنگ والے اسکولس میں 24 اپریل کو رپورٹ کرنے حکم
حیدرآباد۔/20اپریل، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے ٹیچرس کے ڈیپوٹیشن کو منسوخ کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈی ای اوز کو اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں۔ ڈیپوٹیشن پر موجود تقریباً 7 ہزار اساتذہ کو حکم دیا گیا کہ وہ 24 اپریل کو اپنے پرانے پوسٹنگ والے اسکولس کو رپورٹ کریں۔ ریاست میں کافی عرصہ سے ٹیچرس تبادلے اور پوموشن نہیں ہوئے ہیں۔ اس پس منظر میں کئی اسکولس میں طلبہ کی تعداد کے مطابق ٹیچرس نہیں ہیں۔ بعض اسکولس میں طلبہ کی تعداد کم اور اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے ٹیچرس کو ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قریبی اسکولس میں ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا ۔ انہیں اپنے پوسٹنگ والے اسکولس سے تنخواہ و الاؤنس مل رہے ہیں چونکہ موجودہ تعلیمی سال ختم ہورہا ہے۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈیپوٹیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم گرمائی تعطیلات کے بعد اسکولس کی دوبارہ کشادگی کے ساتھ اس وقت کی ضرورت کے مطابق دوبارہ ڈیپوٹیشن دینے کا امکان ہے۔ن