70 سالہ بی جے پی لیڈر نے ڈانسر کے ساتھ فحش حرکت کی، ویڈیو وائرل

   

لکھنؤ۔15؍مئی (یجنسیز )اتر پردیش کے بی جے پی لیڈر نے ایک تقریب میں ڈانسر کے انتہائی فحش حرکتیں کیں جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔جس میں دکھائی دے رہا ہے جہاں پیلے رنگ کے بلاؤز اور کالے اسکرٹ میں ایک عورت ایک بوڑھے شخص کی گود میں بیٹھی نظر آرہی ہے جو یوپی سے بی جے پی لیڈر ہیں۔اس طرح مبینہ ویڈیو میں 70 سالہ بی جے پی لیڈر ببن سنگھ رگھوونشی کو ایک ڈانسر کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔بی جے پی لیڈر کا دعویٰ، ویڈیو جعلی ہے اور ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔بی جے پی لیڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا، “میں برسوں سے سیاست میں ہوں، میری عمر 70 سال ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں اس شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، جو 20 دن پہلے منعقد ہوئی تھی۔ میں نے رقاصہ کو پیسے بھی دیے تھے۔ لیکن میں کسی فحش سرگرمی میں ملوث نہیں تھا۔