کوالالمپور ۔14؍ستمبر ( ایجنسیز )ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 برس کی عمر میں خود سے 52 سال کم عمر 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ عبدہ علیف کے چھوٹے بھائی اور سابق قومی کھلاڑی و کوچ داتوک یونس علیف نے تصدیق کی کہ شادی 27 اگست کو ہوئی۔ ان کے مطابق ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہیں اسی وجہ سے وہ کسی کی فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔عبدہ علیف نے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ملائیشین فٹبال ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے ملائیشیا کو کوالیفائی کرانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔