72 گھنٹے میں 9 کسانوں کی خودکشی

   

ناگپور: مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں کسانوں کی خودکشی کا معاملہ خطرناک حد تک پہنچ گیاہے جہاں تین دنوں کے اندر نو کسانوں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے ۔مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کرنے والے کسانوں کی بیواؤں کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او ’ودربھ جن آندولن سمیتی‘ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پچھلے تین دنوں میں نو کسانوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے ۔وی جے ایس نے کہا کہ علاقے میں مسلسل بارش اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے فصل کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اب کسانوں کے پاس اگلی فصل بونے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔