نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے یادگار کے طور پر 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ سکہ گول ہوگا۔ اس سکے پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس کی تصویر نمایاں ہوگی۔ سکے کے ایک سائیڈ پر اشوکا ستون کا شیر کیپٹل دکھایا جائے گا جس کے نیچے ’ستیہ میوجیتے‘ کندہ ہو گا، بائیں طرف دیوناگری رسم الخط میں لفظ ’بھارت‘ اور دائیں طرف ’انڈیا‘ لکھا ہوگا۔