8 اپریل کا سورج گہن ٹمپ کیلئے منحوس

   

واشنگٹن : امریکی نجومیوں نے 8 اپریل کو ہونے والے مکمل سورج گرہن پر کہا ہے کہ یہ سورج گرہن ٹرمپ کی انتخابی مہم پرمنفی نتائج مرتب کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نجومیوں نے ٹرمپ کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجا دی اور کہا رواں سال کا سورج گرہن ٹرمپ کی انتخابی مہم پرمنفی نتائج مرتب کرے گا۔ میامی کی نجومی لوری بیل نے بتایا کہ ٹرمپ کے ستارے گردش میں ہیں اور ان کے ذائچے کے مطابق ٹرمپ کانواں گھر قانونی ہے ، جہاں تاریکی چھائی ہوئی ہے ، ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران کسی بڑے قانونی مسائل میں گھرسکتے ہیں۔ امریکہ میں آٹھ اپریل کومکمل سورج گرہن ہوگا ، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔ رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکہ کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔ امریکہ کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکنڈ تک کیا جاسکے گا۔