8 دن میں حالت خراب

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار عامر خان اور اکشے کمارکی فلمیں لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن نے بالآخر باکس آفس پر ایک ہفتہ مکمل کرلیا۔ دونوں فلمیں تھیٹروں پر بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ ان دونوں فلموں سے کافی توقعات وابستہ تھیں لیکن ان دونوں فلموں کو شائقین نے بری طرح مستردکردیا ہے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کی ایک ہفتے کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 8 دنوں میں یہ دونوں فلمیں 50 کروڑ روپے تک پہنچنے میں ناکام رہیں ۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اورکرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا نے ریلیزکے 8 ویں دن بمشکل 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبورکیا ہے۔ باکس آفس انڈیا کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق فلم 8 ویں دن سینما گھروں سے جملہ 50.35 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی ہے۔ وہیں اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کی حالت اس سے بھی بدتر ہے ۔ اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی فلم رکشا بندھن کا حال اور بھی برا ہے۔ یہ فلم 8 دنوں میں 50 کروڑ کے قریب بھی نہیں پہنچ پائی ہے۔ فلم نے اب تک صرف 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ جمعرات کو سری کرشن جنم اشٹمی کی تعطیل کے بڑے موقع پر بھی زیادہ کمائی نہیں ہو سکی۔ فلم نے آٹھویں دن تک جملہ 37 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔