:8.8گزاراضی پر دومنزلہ مکان کی تعمیر

   

حیدرآباد26 نومبر(یواین آئی) گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن اورنواحی حدود میں اراضیات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔بعض مقامات پر تو اراضیات کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں میں ہے جس کے پیش نظراراضیات کے مالکین ہر گز کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ شہر کے مضافاتی علاقہ رنگا ریڈی ضلع کے حیات نگر منڈل کے کنٹلورو میں ایک شخص نے اپنی اراضی فروخت کردی جس کے بعد اس کے پاس 8.8 گز زمین ہی باقی رہ گئی۔ اس جگہ پر ایک دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی جس کی چوڑائی اگلے حصے میں 6 فٹ، پیچھے 2 فٹ اور لمبائی 20 فٹ ہے ۔ گراؤنڈ فلور پر ایک چھوٹا سا دفتر اور اوپر ایک باتھ روم والا کمرہ بنایاگیا۔یہ ایک طرف سے دیوار کی طرح لگتا ہے لیکن یہ ایک دو منزلہ مکان ہے ۔اس انوکھے مکان کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے ۔