ابوظہبی میں ہندوستانی شخص کو 15 ملین درہم جیک پاٹ

,

   

دوبئی ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی شہری کو 15 ملین درہم ( 4 ملین ڈالر) کا جیک پاٹ حاصل ہوا ہے ۔ ابوظہبی میں منعقدہ قرعہ اندازی میں اس کے نام کی لاٹری اٹھائی گئی ۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوش نصیب انعام یافتگان کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ شارجہ میں مقیم سجیت کے ایس نے ابوظہبی ڈیوٹی فری بگ ٹکٹ سیریز جیتا ہے ۔ سجیت نے یہ ٹکٹ یکم اپریل کو آن لائن خریدی تھی ۔ لیکن ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ وہ اب ملٹی ملینیر ہوا ہے یا نہیں اس سے ربط پیدا کی جارہی ہے لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔