بی ایس پی اور ایس پی اتحا دملک میں ایک تاریخ رقم کریگا۔ مایاوتی

   

لکہنو۔ ملک میں بی جے پی کو ۲۱۰۹ میں کراری شکست دینے کے لیے بی جے پی مخالف تمام پارٹیاں لگی ہویی ہیں اور مختلف پارٹیوں سے مل کر انتخابات لڑنے کا پلان مختلف جگہوں پر ہو رہے ہیں ، کل بی ایس پی کی چیف مایاوتی نے اپنی ۶۳ سالگرہ کی مناسبت سے پریس کانفرنس بلا کر کہا کہ یہ اتحاد مرکز سے بی جے پی کا مکمل صفایا کر دیگا، بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ہم سب کو مل کر بہت محنت کرنی پڑے گی ، اور بی جے پی حکومت چلانے میں پوری طرح ناکام ہے، اور اس وقت جب انتخابات قریب آچکے ہیں بی جے پی پھر سے عوام سے دوبارہ جھوٹے وعدے کرنے میں مشغول ہے، یہ حکومت پارلیمینٹ سے لیکر عام اجلاس میں بھی اپنی صفایاں پیش کرنے میں لگی ہوی ہے، اگر حکومت کی نیت صاف ہوتی تو صفایی کے بجاے سرکاری خزانے سے عوام کی خدمت میں لگ جاتی، بی جے پی کے پورے پانچ سال بے ایمانی سے بھرے ہوے ہیں، بے ایمانی او ربد عنوانی ، مہنگایی کے بنا پر ہر محاذ پر بی جے پی ناکام ثابت ہو، معاشی طور پر اعلی سماج کے لیے ریزروشن پر حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ ہم پہیلے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں غریب اور اعلی ذات کیلیے کام ہو ، مگر یہ تنگ نظر بی جے پی پارٹی صرف اسی لیے قانون نہیں لے ایی کہ اس کا فا یدہ مسلمانوں کو ہوگا، ریاست اور ملک کے انتخابات یہ طی کرینگے کہ کون اس ملک کا وزیر ا عظم ہوگا،کانگریس پر حملہ کرتے ہوے بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ کانگریس اس ملک میں سب سے زیادہ رآج کرنے والی پارٹی ہے ۱۹۸۴ میں انکی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں بی ایس پی کا وجود ہوا، مایاوتی نے کہا کہ کسان مخالف پارٹی بی جے پی کو روکنے کے لیے پورے ملک کے غریب سماج سے وہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس اتحاد کا ساتھ دیں ، یہ انکے لیے سالگرہ کا بہت بڑا تحفہ ہوگا۔

سیاست نیوز