DOMWA کے احیاءکیلئے نمائندگی

   

بودھن ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس دورِ حکومت میں مسلم خواتین کو معاشی طورپر مستحکم کرنے اُس وقت کے حکمران متحدہ ریاست آندھراپردیش نے اقلیتی خواتین کی انجمن (DOMWA) قائم کیا تھا جو عہدیداروں کی عدم دلچسپی کے باعث بند کردیا گیا ۔ ڈوموہ خواتین کی تنظیم کے بانی صدر و جنرل سکریٹری قمر رحمن اور فریدہ سلطانہ نے آج پراگتی بھون حیدرآباد پہنچ کر نو نامزد پلاننگ کمیشن کے وائس چیرمین جی چناریڈی سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی جس میں DOMWA مسلم میناریٹی تنظْم کا احیاء کرنے کی وائس چیرمین پلاننگ سے اپیل کی ۔ فریدہ سلطانہ کے مطابق چناریڈی نے اس دو رکنی وفد کو DOMWA کا احیاء کرنے کا تیقن دیا ۔