-e پاس رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2024-25 ء کے لئے نئے اور تجدیدی اسکالرشپس کی منظوری کے لئے تلنگانہ ای ۔ پاس ویب سائیٹ پر طلبہ اور کالجس کے رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کی ہے۔ پہلے یہ رجسٹریشن 31 ڈسمبر کو ختم ہوگیا تھا۔ ایک بیان میں پرنسپل سکریٹری شیڈولڈ کاسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ این سریدھر نے کہاکہ ای ۔ پاس ویب سائیٹ میں ان کے ناموں کا رجسٹریشن کروانے 7,44,060 طلبہ کے مقابل صرف 4,08,171 طلبہ ہی نے تجدید کرانے کی درخواست دی ہے۔ اسی طرح 483254 تازہ درخواستوں کے مقابل 139044 نئے طلبہ نے ویب سائیٹ میں اپنے نام درج کروائے ہیں۔ رجسٹریشن کرانے کے خواہاں طلبہ 31 مارچ تک https://telanganaepass.cgg.gov.in/ پر ان کے نام درج کرواسکتے ہیں۔