Fixity گروپ کا 100 کروڑ کی سرمایہ کاری اور ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) ایک این آر آئی انٹر پرینر کی جانب سے قائم کردہ فگزیٹی گروپ آف کمپنیز کا منصوبہ یہاں آئندہ دو سال میں 100 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے اور تلگو ریاستوں میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے کا ہے۔ یہاں ہائی ٹیک پر منعقدہ گلوبل بزنس کانفرنس APTA KATALYST کے موقع پر فگزیٹی گروپ کے چیرمین و فاونڈر ونئے نے کہا کہ یہ کمپنی پلاسٹک، الیکٹرانک ری سائیکلنگ بزنس میں داخل ہورہی ہے اور اس سلسلہ میں ایک نئی کمپنی کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک نرسنگ کالج، ڈرون یونیورسٹی قائم کررہے ہیں۔ ڈرون یونیورسٹی ہندوستان کی اس طرح کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔