G4 اسمارٹ فون پر ایرٹیل کی پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( راست ) : بھارت ایرٹیل ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط ٹیلی کام کمپنی ہے اس کی ایک نئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرٹیل موبائل نٹ ورک کے بہتر نتائج آرہے ہیں ۔ اسمارٹ فون پر ویڈیو کا بہتر تجربہ ہورہا ہے اس کے لیے ایر ٹیل نے 4G کی پیشکش کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایرٹیل کو ویڈیو اکسپرینس کے لیے سب سے زیادہ نشانات ملے ہیں ۔ حیدرآباد میں ایرٹیل موبائل استعمال کنندگان کے پاس سب سے تیز تر ڈاؤن لوڈ کرنے کا تجربہ ہے اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے آن لائن طریقہ سے ویڈیو اور دیگر ایپس کا استعمال کررہے ہیں ۔ سی ای او بھارتی ایرٹیل آندھرا پردیش اور تلنگانہ ایونیت سنگھ پوری نے کہا کہ ایرٹیل کے کسٹمرس کی اولین پسند ویڈیو اور لائیو پروگرام بن گئے ہیں ۔۔