Hexagon کی جانب سے حکومت تلنگانہ کو گنبدان قطب شاہی کا ڈیٹارچ ڈیجیٹل ٹوئین پیش کیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : رئیلٹی ٹکنالوجی میں گلوبل لیڈر Hexagon کی جانب سے آج حکومت تلنگانہ کو گنبدان قطب شاہی کا ایک ڈیٹا ۔ رچ ڈیجیٹل ٹوئین پیش کیا گیا ۔ سولہویں صدی کے اس ہیرٹیج سائٹ کا یہ ڈیجیٹل ٹوئین اسمارٹ سٹیز کیلئے ہیگزاگن کی رئیلٹی ٹکنالوجی کے نظریہ کا ایک ثبوت ہے ۔ گنبدان قطب شاہی کے لانس پر منعقدہ ایک تقریب میں ہیگزاگن کے صدر اور سی ای او پاؤلو گوگلیمنی نے پرنسپل سکریٹری آئی ٹی و انڈسٹریز اینڈ کامرس جیش رنجن کو اس تاریخی مقام کا ڈیٹا ۔ رچ ڈیجیٹل ٹوئین پیش کیا ۔ اس ایونٹ میں محکمہ جات آئی ٹی ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ، اربن ڈیولپمنٹ اور کلچر اینڈ ہیرٹیج کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔