LIC کا ایل اینڈ ٹی سے معاہدہ ، برانڈنگ کے حقوق کا حصول

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) نے پیدماں گوڑی اور ایم جی بی ایس پر میٹرو اسٹیشنس کے لیے ایل اینڈ ٹی حیدرآباد سے برانڈنگ کے حقوق حاصل کئے ہیں ۔ معاہدے کے تحت ان دونوں اسٹیشنوں کو تمام ڈسپلے بورڈس سے مربوط کیا جائے گا ۔ میٹرو ٹرینوں کی آمد و رفت کے اعلان کے علاوہ ان اسٹیشنوں کا بطور LIC پیدماں گوڑی اور LIC ایم جی بی ایس اسٹیشنس کے طور پر اعلان کیا جائے گا ۔ ایل کے شام سندر ، زونل منیجر نے برانڈ کی سرگرمیوں کا اختتام کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اس معاہدہ کا اظہار کیا ۔ افتتاح کے موقع پر ایل کے شام سندر کے علاوہ دیگر سینئیر عہدیدار ایل آئی سی اور ایل این ٹی سے شریک تھے ۔ اس موقع پر سوپر سیور میٹرو ہالی ڈے کارڈس جاری کئے گئے ۔۔