Limerick Contest 2024 کیلئے سینئیر اسکولی طلبہ سے انٹریز کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : چھٹی جماعت اور اس کے آگے کے اسکولی طلبہ کیلئے Limerick Contest 2024 کیلئے سینئیر اسکولی طلبہ سے انٹریز طلب کی گئی ہیں ۔ ان مقابلوں کیلئے طلبہ اپنی انٹریز واٹس ایپ نمبر 9848042020 پر پیش کرسکتے ہیں اور شرکت کیلئے اپنا اظہار کرسکتے ہیں ۔ نظموں ، مضحکہ خیز موڑ اور دیگر کے سلسلے میں تفصیلی واقفیت کے بعد اپنی انٹریز محفوظ کروائیں ۔ مس راکھی کنکاریا ، صدر نشین ڈی رام چندرم اور موہن لال ، شریک صدر نشین ٹورازم کمیٹی FTCCI کے مطابق Limerick تحریر کے متفرق فن کی نمائش کی جائے گی اور ونرس کو سرٹیفیکٹس کے علاوہ نقد رقمی انعامات بالترتیب 7500 ، 5000 ، 2500 تقسیم کئے جائیں گے ۔ micertourism@ftcci.in پر ای میل کرسکتے ہیں ۔۔