SIR کو ختم کیا جائے، حقیقی ووٹرس سے انصاف کیا جائے

   

گیانیش کمار کو برطرف کرنے کا مطالبہ، ایم پی جے کی جانب سے صدر جمہوریہ کے نام یادداشت

کورٹلہ ۔ 6 اکتوبر (عبدالسلیم فاروقی) چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا گیانیش کمار کی جانب سے ایس آئی آر کے نام پر ملک کی مختلف ریاستوں میں رائے دہندگانوں کے نام حذف کئے جانے پر جگتیال میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں ایم بی جے کورٹلہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آف انڈا گیانیش کمار کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جنہوں نے ایس آئی آر کے نام پر تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ رائے دہندگانوں کے نام حذف کئے ہیں۔ گیانیش کمار چیف الیکشن کمشنر انڈیا جنہوں نے ایس آئی آر کے نام پ ریاستی مغربی بنگال، مہاراشٹرا اور بہار کے انتخابات میں ہیرا پھیری اور دھاندلیوں کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی خصوصاً نرندر مودی کو اقتدار میں لانے میں مدد کی۔ صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کردہ یادداشت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ حقیقی ووٹرس جو ووٹر لسٹ سے نام حذف کئے جانے سے پریشان ہیں ان ناموں کو دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کرتے ہوئے حقیقی ووٹرس جو کئی سال سے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے آرہے ہیں ان کے ساتھ انصاف کرنے کی الیاس احمد خاں امیرمقامی جماعت اسلامی کورٹلہ و رکن عاملہ ایم بی جے تلنگانہ محمد نصیر الدین صدر ایم بی جے کورٹلہ نے صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کردہ یادداشت میں اپیل کی۔ اس موقع پر امجد علی، جنرل سکریٹری عبدالباری، نائب صدر محمد ریاض، مرزا افضل بیگ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔