TS Polycet-2019 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام TS POLYCET-2019 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر کی جانب سے 4-4-2019 تا 14-4-2019 مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج کیمپس ، گن فاونڈری ، حیدرآباد پر مفت کوچنگ دی جائیگی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TS Polycet-2019 کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے اپنی درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 3-4-2019 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔