حیدرآباد۔8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سینئر آئی پی ایس عہدیدار اکن سبھروال مرکزی حکومت میں 7 سال تک ڈپیوٹیشن کی تکمیل کے بعد تلنگانہ واپس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے واپسی کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر کو رپورٹ کیا۔ 2001 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے سبھروال ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل رتبہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے 2019 میں کمشنر سیول سپلائیز کی حیثیت سے تلنگانہ میں خدمات انجام دی تھیں ۔ بعد میں وہ مرکزی حکومت کے ریسرچ اینڈ انالیسیز ونگ (RAW) سے وابستہ ہوگئے۔ انہوں نے 2022-23 میں سان فرانسیسکو کے ہندوستانی کونسل جنرل میں کمیونٹی افیرس کونسل کے عہدہ پر خدمات انجام دیں۔ وہ انڈو تبتن بارڈر پولیس میں آئی جی کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ مرکزی حکومت کو ڈپیوٹیشن سے قبل وہ ڈائرکٹر ایکسائز و پروہبیشن ، ڈی سی پی سنٹرل اینڈ ساؤتھ زونس حیدرآباد اور جوائنٹ ڈائرکٹر اے سی بی کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈپیوٹیشن سے واپسی کے بعد حکومت جلد ہی نئی پوسٹنگ دے گی۔1/k