+آئی پی ایل 13 ہمارے لئے اچھا نہیں رہا:دھونی

   

ابوظہبی۔ راجستھان رائلز کے خلاف مایوس کن شکست کے بعد تین مرتبہ کی آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم چینائی سوپر کنگزکے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا یہ سیزن ٹیم کے لئے اچھا نہیں رہا۔راجستھان رائلز اور چینائی سوپر کنگز کے مابین کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے سات وکٹوں کامیابی حاصل کی۔ یہ چینائی کی ساتویں شکست تھی۔ چنئی نے اب تک کھیلے گئے 10 میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے ۔ٹیم کے لئے پلے آف میں جانا بھی مشکل ہے ۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے افسردہ ہیں۔جبکہ خود دھونی کے انفرادی مظاہرے بھی مایوس کن ہے جیساکہ انہوں نے 10 مقابلوں میں صرف 164 رنز اسکو رکئے ہیں۔